ایپسٹین فائلز میں نام سامنے آنے کے بعد نوبیل امن کمیٹی کے سابق چیئرمین اور ناروے کے سابق وزیراعظم تھوربیورن یاگلینڈ نے خودکشی کی کوشش کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نے مبینہ طور پر اپنی جان لینے کی کوشش کی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں 75 سالہ یاگلینڈ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
چین سمیت 6 ممالک کو شکایت ہے کہ افغان سرزمین انکے خلاف استعمال ہو رہی ہے: مشاہد حسین
تھوربیورن یاگلینڈ پر ایپسٹین کیس میں سنگین کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ وہ ناروے کے اہم سیاستدانوں میں شمار ہوتے ہیں اور کونسل آف یورپ کے سیکرٹری جنرل بھی رہ چکے ہیں۔
وہ 2009 سے 2015 تک نوبیل امن کمیٹی کے چیئرمین رہے۔ ناروے کی پولیس نے رواں ماہ ان کے گھروں پر چھاپے بھی مارے تھے۔
یہ کارروائی ان دستاویزات کے منظر عام پر آنے کے بعد کی گئی جن میں مبینہ طور پر یاگلینڈ اور جیفری ایپسٹین کے درمیان کئی برسوں سے تعلقات کا ذکر تھا، اور دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایپسٹین نے انہیں مختلف ممالک کے دوروں اور لگژری رہائش کی پیشکش کی تھی۔