Gas Leakage Web ad 1

بانی پی ٹی آئی،بشری بی بی کا طبی معائنہ کروانے کی درخواست سماعت کیلئے منظور

بانی پی ٹی آئی،بشری بی بی کا طبی معائنہ کروانے کی درخواست سماعت کیلئے منظور

0

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے طبی معائنے سے متعلق درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی ہے اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل جواب طلب کر لیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

بین الاقوامی استحکام فورس میں شمولیت کا فیصلہ نہیں ہوا، ابراہام معاہدے کا حصہ نہیں بنیں گے: پاکستان

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ابتدائی سماعت کے دوران جج امجد علی شاہ نے درخواست کو قابل سماعت قرار دیا اور فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔

درخواست وکیل محمد فیصل ملک کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق میڈیا رپورٹس باعثِ تشویش ہیں۔ وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کا طبی معائنہ ان کے ذاتی معالجین سے کرایا جائے۔ درخواست میں تجویز دی گئی کہ ذاتی معالجین ڈاکٹر عاصم یونس، ڈاکٹر خرم اور ڈاکٹر ثمینہ نیازی سے میڈیکل چیک اپ کی اجازت دی جائے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.