’پشاور چھوڑ کر جارہا ہوں‘، غلام احمد بلور کا انتخابی سیاست سے علیحدگی کا اعلان

’پشاور چھوڑ کر جارہا ہوں‘، غلام احمد بلور کا انتخابی سیاست سے علیحدگی کا اعلان

0

بزرگ سیاستدان حاجی غلام احمد بلور نے 86 سال کی عمر میں انتخابی سیاست سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

بلور ہاوس میں پریس کانفرنس کے دوران سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلور نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے میری عمر کا بھی لحاظ نہیں کیا اور میری جیتی ہوئی سیٹ پر مجھے ہرایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے اس ملک و قوم کے لیے 55 سال سیاست کی، لیکن اسٹیبلشمنٹ کو شاہد نہ بکنے اور نہ جھکنے والوں کی ضرورت نہیں، اسی لیے مجھے تین بار شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی کا رات گئے اجلاس، بانی کی صحت اورملاقاتوں سے متعلق مطالبات پراعلامیہ جاری

اے این پی رہنما نے کہا کہ ہمارے ملک نے بھارت کو جنگی میدان میں تو شکست دی، لیکن معاشی میدان میں پیچھے رہا، اس لیے حکمرانوں سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کے بارے میں سوچنا ہوگا۔

انہوں نے 18ویں ترمیم کے حوالے سے کہا کہ کچھ لوگ اسے "بکواس” قرار دیتے ہیں، لیکن یہ دراصل قرارداد مقاصد کی طرح ہے، اور اگر اسے چھیڑا گیا تو ملک کو نقصان ہوگا۔

بلور نے مزید کہا کہ میری نشست پر کون الیکشن لڑے گا یہ پارٹی کا فیصلہ ہوگا، میں ایک مضبوط پارٹی چھوڑ کر جا رہا ہوں اور پشاور چھوڑ رہا ہوں، لیکن اسی مٹی میں دفن ہو جاؤں گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ انتخابی سیاست سے دستبردار ہو رہے ہیں لیکن سیاست نہیں چھوڑ رہے۔ حالات ایسے ہیں کہ اب پشاور میں اکیلا نہیں رہ سکتا، اس لیے وہ اسلام آباد منتقل ہو رہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.