Gas Leakage Web ad 1

موثر کسٹمز انفورسمنٹ کی بدولت پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں اضافہ

موثر کسٹمز انفورسمنٹ کی بدولت پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں اضافہ

0

موثر کسٹمز انفورسمنٹ کی بدولت پیٹرولیم مصنوعات، کپڑے اور ٹائروں کی قانونی درآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

تفصیلات کے مطابق ممبر کسٹمز آپریشنز ایف بی آر سید شکیل شاہ نے کہا کہ موثر کسٹمز انفورسمنٹ کی بدولت یہ قانونی درآمدات بڑھیں۔

پاسپورٹ سسٹم کو عالمی نظام کے مطابق ڈھال دیا گیا،وزیرداخلہ محسن نقوی

کسٹمز ہاوس کراچی میں ورلڈ کسٹمز ڈے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان کے مطابق محکمہ کسٹمز انفرااسٹرکچرل اصلاحات کے تحت اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیس لیس اسیسمنٹ سسٹم کے ذریعے کلیئرنس میں تاخیر کے خاتمے سے شفافیت اور بہتری آئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انفورسمنٹ میں ڈیجیٹل انفورسمنٹ سسٹم سمیت دیگر اصلاحات کے ذریعے اسمگلنگ کی روک تھام کی جا رہی ہے۔

ممبر کسٹمز آپریشنز نے کہا کہ پاکستان کسٹمز عالمی معیارات کے مطابق ٹیکنالوجی کو متعارف کر رہا ہے۔ کسٹمز نے پی ایس ڈبلیو اور فیس لیس کے ذریعے سنگ میل حاصل کیا ہے، جس سے سرگرمیوں میں بہتری آئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.