اسلام آباد میں پاک چین فرینڈ شپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کا رنگا رنگ آغاز
اسلام آباد میں پاک چین فرینڈ شپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کا رنگا رنگ آغاز
اسلام آباد میں پاک چین فرینڈ شپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے جس کی افتتاحی تقریب میں مصطفیٰ حسن، نائجیریا ایمبیسی کے وزیر و مشن کے سربراہ، مسٹر چن پینگ کونسلر چینی سفارت خانہ، پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شاہد اسلام، پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سرپرست محمد امجد حسن قریشی، صدر اعجاز الرحمن، جنرل سیکرٹری کرنل ریٹائرڈ کامران خالد جنجوعہ اور الطاف حسین نے شرکت کی،
چیمپئن شپ میں پاکستان اور چین کے بیس بیس کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جبکہ دونوں ممالک کے مردوں اور خواتین کے درمیان بیس دوستانہ میچز کھیلے جا رہے ہیں جن میں دس مردوں اور دس خواتین کے مقابلے شامل ہیں،
ان مقابلوں میں پاکستان اور چین کے دس دس مرد اور دس دس خواتین کھلاڑی ایکشن میں ہیں، پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اور چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی اعجاز الرحمن نے چیمپئن شپ کی رپورٹ پیش کی، تین روزہ یہ مقابلے لیزر سٹی باؤلنگ کلب صفا گولڈ ایف سیون مرکز اسلام آباد میں منعقد کیے جا رہے ہیں۔