اسلام آباد میں کرکٹ میچز کے دوران ٹریفک جام کے مسائل کے حل کے لیے وزارت داخلہ نے اسٹیڈیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیکٹر ڈی 12 میں عالمی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا۔
عدالتی احکامات تک لاہور کے پارکوں میں کوئی تعمیراتی کام نہیں ہوگا، تحریری حکم جاری
وزیرداخلہ نے چیئرمین سی ڈی اے کو منصوبہ ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اسلام آباد میں دبئی طرز کا جدید اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا، جو شہر سے دور بنانے سے ٹریفک کے مسائل کم ہوں گے۔
اسٹیڈیم کے قریب سیون اسٹار ہوٹل بھی تعمیر ہوگا، جس میں بین الاقوامی ٹیموں کے لیے رہائش کی سہولیات، جدید پارکنگ، سکیورٹی اور ٹرانسپورٹ سہولتیں شامل ہوں گی۔ منصوبے میں دبئی اسپورٹس کمپلیکس جیسے جدید فیچرز متعارف کروائے جائیں گے۔