راولپنڈی کے سیکٹھ روڈ پر دو مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رہنما اور یوسی چیئرمین زرخان شدید زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے دوران ایک راہگیر بھی زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
عدالتی احکامات تک لاہور کے پارکوں میں کوئی تعمیراتی کام نہیں ہوگا، تحریری حکم جاری
واقعے کے بعد حملہ آور موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے۔ زخمی زرخان نے تھانہ نیوٹاؤن پولیس میں اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شبہ ظاہر کرتا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔