سڈنی میں کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ میچ میں روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 100 کیچز مکمل کر لیے۔ وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے بھارت کے ساتویں کھلاڑی بن گئے۔
آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو روہت شرما نے فیلڈ میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو اہم کیچز تھامے۔ ان سے قبل ویرات کوہلی 164، محمد اظہرالدین 160، سچن ٹنڈولکر 140، راہول ڈریوڈ 124، سریش رائنا 102 اور سورو گنگولی 100 کیچز لے چکے ہیں۔
پنجاب بھر میں دفعہ 144 میں یکم نومبر تک توسیع کی منظوری
روہت شرما نے پہلا کیچ سلپ میں مچل اوون کا لیا جبکہ دوسرا کیچ پرسدھ کرشنا کی گیند پر ناتھن ایلس کا تھاما۔
بھارت کے نوجوان باؤلر ہرشیت رانا نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 39 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ وہ اپنے پہلے آٹھ ون ڈے میچز میں 16 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں جو روی ایشون کے ریکارڈ کے برابر ہے۔
ایک موقع پر آسٹریلیا کے تین کھلاڑی 183 رنز پر آؤٹ تھے، مگر بھارتی باؤلرز کی نپی تلی باؤلنگ کے باعث باقی سات کھلاڑی صرف 53 رنز کے اضافے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ آسٹریلوی ٹیم 236 رنز پر آؤٹ ہوئی اور بھارت کو جیت کے لیے 237 رنز کا ہدف ملا۔