پنجاب بھر میں دفعہ 144 میں یکم نومبر تک توسیع کی منظوری

پنجاب بھر میں دفعہ 144 میں یکم نومبر تک توسیع کی منظوری

0

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 میں یکم نومبر تک مزید توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کے تحت صوبے بھر میں جلسے، جلوس اور اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی برقرار رہے گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس صوبائی وزیر اور چیئرمین کمیٹی خواجہ سلمان رفیق کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال اور غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے انخلا کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
لیسکو افسران کے غائب ہونے کا انکشاف

محکمہ داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اجلاس کو موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ کمیٹی نے ہدایت کی کہ صوبے میں امن و عامہ کی فضا برقرار رکھنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔

خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال قابو میں ہے، اسلام امن کا مذہب ہے اور کسی بھی قسم کی انتہا پسندی برداشت نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 18 اکتوبر کو بھی صوبے میں دفعہ 144 میں توسیع کی گئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.