سنگاپور میں ایک بھارتی نژاد نرس کو اسپتال میں نوجوان تیماردار کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے کے جرم میں 14 ماہ قید اور کوڑوں کی سزا سنائی گئی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 34 سالہ نرس ایلیپ شیوا ناگو نے 18 جون 2025 کو رافلز اسپتال میں یہ واقعہ پیش آیا۔ نرس نے جراثیم کش اسپرے کا بہانہ بنا کر واش روم میں مریض کے نوجوان تیماردار کے ساتھ نازیبا حرکات کیں۔
جنہوں نے ظلم و جبر کیا ہے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
واقعے کے بعد نوجوان نے اپنے دادا، جو اسپتال میں زیر علاج تھے، کو اطلاع دی، جنہوں نے فوراً اسپتال انتظامیہ کو شکایت درج کرائی۔ بعد ازاں پولیس کو معاملے سے آگاہ کیا گیا اور نرس کو دو روز بعد گرفتار کرلیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ نے نرس کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔
عدالت میں سماعت کے دوران استغاثہ نے مؤقف اختیار کیا کہ نرس کا یہ عمل نہ صرف متاثرہ شخص بلکہ اسپتال کے ماحول کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہوا، اس لیے سخت سزا ضروری ہے۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر نرس کو 14 ماہ قید اور کوڑے مارنے کی سزا سنادی۔