موبائل فون سِم اور کاروں سمیت 40 سے زائد اشیاء پر ٹیکس کی شرح میں کمی کردی گئی

0

اسلام آباد: حکومت نے 40 سے زائد اشیاء پر ٹیکس کی شرح میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق موبائل فون سم کارڈزپر ریگولیٹری ڈیوٹی 15سےکم کرکے 12 فیصد کردی گئی جب کہ نئی کاروں اورمنی وینز پرڈیوٹی ایک تہائی سے 10فیصد تک کم کردی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق درآمد شدہ ایس یو ویز پر 44 فیصد کمی سے ڈیوٹی 50 فیصد ہوگئی، مرغی، مچھلیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی 5 فیصدکردی گئی، پرندوں کےانڈوں پر ڈیوٹی 15فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کردی گئی، کتے اور بلی کےکھانے پر 5 فیصد کمی سے ڈیوٹی کی شرح 40 فیصد کردی گئی جب کہ ریٹیل پیک میں انسٹنٹ کافی پر ڈیوٹی میں 5 فیصد کمی کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ تمباکو پر ڈیوٹی 40 فیصد تک کم کردی گئی، کھجور، ناریل، برازیلی گری دار میوے اور کا جو پر ڈیوٹی 16 فیصد تک کم کی گئی، انجیر، انناس، ایوکاڈو، امرود اور آم پر ڈیوٹی میں 20 فیصد کمی کی گئی ہے جب کہ پپیتا اورسیب پر ڈیوٹی 45 فیصد سے کم کرکے 36 فیصد کر دی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گری دار میوے پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 4 فیصد کمی کی گئی ہے، فروزن مچھلی پرڈیوٹی نصف کرکے 17.5 فیصد کر دی گئی ہے جب کہ پنیر اور دہی کی درآمد پرڈیوٹی 10 فیصد کمی سے 50 فیصد کم کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  ٹیکس کی شرح میں کمی کا اطلاق یکم جولائی سےہوگیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.