ٹک ٹاکرثنا یوسف قتل کیس ،ملزم عمر حیات کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3 دن کی توسیع
ملزم انتہائی چالاک ہےاس لئےموبائل فون برآمد نہیں کروا رہا، پراسیکیوٹر

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں ملزم عمر حیات کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع کر دی ۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت ہوئی،ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کےملزم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونےپر جوڈیشل مجسٹریٹ حفیظ احمد کی عدالت پیش کیا گیا۔
پراسیکیوٹر راجہ نوید نےبتایا ملزم کےزیراستعمال گاڑی برآمد ہوچکی،موبائل فون برآمد کرنا ہے،ملزم انتہائی چالاک ہےاس لئےموبائل فون برآمد نہیں کروا رہا،اس کےجسمانی ریمانڈ میں سات دن کی توسیع کی جائے۔
عدالت نےملزم عمرحیات کو مزید 3 روز کیلئےپولیس کی تحویل میں دیتے ہوئے 23 جون کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا،ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا مقدمہ تھانہ سمبل میں درج ہے ۔