حکومت کا چینی کے سٹے بازوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

0

حکومت کا چینی کے سٹے بازوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا
(نیوز ڈیسک)چینی کی قیمت میں کمی کیلئے حکومت نے چینی کے سٹے بازوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
حکومت نے چینی کے سٹے بازوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں چینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ روکنے پر بریفنگ دی جائے گی، وزیراعظم نے گزشتہ روز قیمتوں میں مصنوعی اضافے کیخلاف کریک ڈاؤن کی منظوری دی تھی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ملوث عناصر کیخلاف قانونی کارروائی کی ہدایت بھی کی تھی، ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف چھاپے، گرفتاریاں اور سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.