ہمارا کوئی اسٹیڈیم انٹرنیشنل معیار کا نہیں ہے، محسن نقوی
لاہور(نیوزڈیسک)چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمارا کوئی بھی اسٹیڈیم عالمی معیار پر پورا نہیں اترتا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف لاہور نہیں تینوں اسٹیڈیم کی تعمیرنو ناممکن تھی، چیمپئنز ٹرافی سے پہلے پروجیکٹ مکمل کرلیں گے، کام جتنی تیزی سے ہوسکتا ہے ہورہا ہے۔
مزیدپڑھیں:پی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے نشر خبروں کی سختی سے تردید
انہوں نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم میں ٹیم دن رات کام کررہی ہے، قذافی اسٹیڈیم کا ترقیاتی کام جلد مکمل کیا جائے، قذافی اسٹیڈیم کا تعمیراتی کام ایک چیلنج ہے، ہمارا کوئی بھی اسٹیڈیم عالمی معیار پر پورا نہیں اترتا۔
محسن نقوی نے کہا کہ میچز کا شیڈول آگے پیچھے ہوسکتا ہے، اسٹیڈیمز میں بنیادی اشیا کی فراہمی ترجیح ہے، اپنے کھیلوں کے میدانوں کو عالمی معیار کے مطابق بنائیں گے، اپنے میدانوں کو دنیا کے بہترین اسٹیڈیمز میں تبدیل کریں گے۔