Gas Leakage Web ad 1

موٹر سائیکل سوار افراد کیلئے بڑی خوشخبری

0

پنجاب حکومت نے موٹر سائیکل سوار شہریوں کے لیے اہم سہولت کا اعلان کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

محکمہ ایکسائز پنجاب کے مطابق اب موٹر سائیکل سواروں سے نمبر پلیٹ کی فیس وصول نہیں کی جائے گی، جبکہ شہری محکمہ ایکسائز کے مقررہ نمونے کے مطابق اپنی نمبر پلیٹ خود تیار کروا سکتے ہیں۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق نمبر پلیٹ سفید میٹل کی ہونی چاہیے، جس پر سیاہ رنگ کے ابھرے ہوئے حروف اور ہندسے واضح طور پر درج ہوں۔ لمبی نمبر پلیٹ کا سائز 205 × 70 ملی میٹر جبکہ چوکور نمبر پلیٹ کا سائز 200 × 170 ملی میٹر مقرر کیا گیا ہے۔

حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ موٹر سائیکلوں پر مقررہ سائز اور معیار کے مطابق نمبر پلیٹ لگوائیں اور غیر معیاری نمبر پلیٹس کے استعمال سے گریز کریں۔

محکمہ ایکسائز نے موٹر سائیکل سواروں پر زور دیا ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور دورانِ سفر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.