Gas Leakage Web ad 1

وہ منفرد جزیرہ جہاں ہر 6 ماہ تک ایک اور پھر دوسرے ملک کی حکومت ہوتی ہے

0

فرانس اور اسپین کے درمیان دریائے Bidasoa میں واقع فیزنٹ آئی لینڈ دنیا کے منفرد ترین سرحدی علاقوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں ایک غیر معمولی انتظام کے تحت ہر چھ ماہ بعد دونوں ممالک کی حکومت تبدیل ہو جاتی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

یہ چھوٹا سا جزیرہ 1659 کے Pyrenees معاہدے کے بعد سے فرانس اور اسپین کے مشترکہ انتظام میں ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان طویل تنازع کا خاتمہ تھا۔ اسی معاہدے کے تحت اس جزیرے کو ایک غیر جانبدار مقام قرار دیا گیا جہاں تاریخی طور پر اہم ملاقاتیں بھی ہوئیں، جن میں شاہی شادی اور امن مذاکرات شامل ہیں۔

خواتین کے وراثتی حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے وفاقی آئینی عدالت کا اہم فیصلہ

معاہدے کے مطابق سال کے چھ ماہ یہ جزیرہ اسپین کے زیرانتظام ہوتا ہے جبکہ باقی چھ ماہ اس کا انتظام فرانس کے پاس ہوتا ہے۔ یہ سلسلہ 350 سال سے زائد عرصے سے جاری ہے اور اسے دنیا کا منفرد ترین سرحدی انتظام سمجھا جاتا ہے۔

فیزنٹ آئی لینڈ انتہائی چھوٹا جزیرہ ہے، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اسے چند منٹ میں پیدل عبور کیا جا سکتا ہے۔ تاہم اس جزیرے پر عام سیاحوں کو جانے کی اجازت نہیں، اور صرف فرانس اور اسپین کے سرکاری حکام ہی یہاں رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ عام افراد اسے قریبی علاقوں Irun (اسپین) یا Hendaye (فرانس) سے دیکھ سکتے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.