پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے 19 جون کو مکمل سالانہ بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ اجلاس میں تمام ارکان اسمبلی شرکت کریں گے۔
امراض قلب، ذیابیطس اور متعدد دائمی امراض سے تحفظ بہت آسان
انہوں نے کہا کہ پارٹی کی خواہش تھی کہ بجٹ پیش کرنے سے قبل بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کی جائے، تاہم اس کی اجازت نہیں دی گئی۔
بیرسٹر گوہر کے مطابق عوامی مفاد اور صوبے کی ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے کا سالانہ بجٹ مشیر خزانہ مزمل اسلم پیش کریں گے۔