Gas Leakage Web ad 1

خواتین کے وراثتی حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے وفاقی آئینی عدالت کا اہم فیصلہ

0

وفاقی آئینی عدالت نے خواتین کے وراثتی حقوق کے تحفظ سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ وراثت میں خواتین کا حق ریاست کی طرف سے نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کا مقرر کردہ حق ہے، جس کی ضمانت قرآنِ پاک میں دی گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

نفرت پر مبنی بیانیوں، تعصب اور اشتعال انگیزی کا ملکر مقابلہ کرنا ہوگا: صدر مملکت

عدالت نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی خاتون بی بی آمنہ کے کیس میں بلوچستان ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ معاشرے میں بدقسمتی سے خواتین کو وراثت سے محروم کرنے کا رجحان پایا جاتا ہے، جس کے لیے بعض اوقات سماجی دباؤ اور فراڈ کا سہارا بھی لیا جاتا ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ عدلیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ خواتین کے وراثتی مقدمات کا باریک بینی سے جائزہ لے، اور کوئی بھی علاقائی روایت یا خاندانی نظام خواتین کے وراثتی حق کو متاثر نہیں کر سکتا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ خواتین کو وراثت میں حصہ نہ دینا نہ صرف اسلامی تعلیمات بلکہ ملکی قانون کی بھی خلاف ورزی ہے۔

عدالت نے درخواست گزار خاتون کو حصے کے تعین کے لیے سول کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی، اور قرار دیا کہ سول کورٹ آئین اور قانون کے مطابق تمام جائیدادوں میں حصے کا فیصلہ کرے۔ بی بی آمنہ نے اپنے بھائیوں کی جانب سے وراثتی جائیداد میں حصہ نہ دینے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.