Gas Leakage Web ad 1

وہ دن جب اضافی نیند دل کی صحت کیلئے بہترین ثابت ہوتی ہے

0

اگر پورا ہفتہ نیند پوری نہیں کر پاتے اور خود کو ہائی بلڈ پریشر سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو ہفتہ وار تعطیل کے موقع پر ایک سے دو گھنٹے اضافی نیند کو معمول بنالیں۔

Gas Leakage Web ad 2

یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔ عام طور پر طبی ماہرین اس بات پر زور دیتے ہیں کہ اچھی صحت کے لیے سونے اور جاگنے کے اوقات میں تسلسل برقرار رکھنا ضروری ہے۔
اسلام آباد: فائر سیفٹی قوانین پر عدم عملدرآمد، ہفتہ واربازار بند رکھنے کا فیصلہ
مگر جنوبی کوریا کی سیئول یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہفتہ وار تعطیل کے موقع پر اضافی نیند دل اور مجموعی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

اس تحقیق میں 40 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا، جو 2016 سے 2023 کے دوران اکٹھا کیا گیا تھا۔

تحقیق میں یہ جائزہ لیا گیا کہ ہفتہ وار تعطیل کے موقع پر ایک سے دو گھنٹے اضافی نیند لینے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ عام دنوں میں نیند کی کمی کا سامنا کرنے والے افراد اگر ہفتہ وار تعطیل کے موقع پر اضافی نیند کو عادت بنالیں تو ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہونے کا خطرہ کم کرسکتے ہیں۔

تاہم ایسا صرف ایک سے دو گھنٹے کی اضافی نیند سے ہی ممکن ہوتا ہے، جبکہ اس سے زیادہ دورانیے تک سونے سے صحت کو اضافی فائدہ نہیں ہوتا۔

تحقیق کے مطابق ہفتہ وار تعطیل کے موقع پر اضافی نیند لینے سے ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ 6 فیصد تک کم ہوجاتا ہے، جبکہ خاص طور پر ورزش سے دور رہنے والے افراد میں یہ خطرہ 6.9 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔

اگر کوئی فرد ایک گھنٹہ 37 منٹ اضافی نیند لیتا ہے تو ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ 9 فیصد تک کم ہوسکتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ایک تخمینے کے مطابق دنیا بھر میں 37 سے 79 سال کی عمر کے ایک ارب 40 کروڑ افراد ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہیں۔

ہائی بلڈ پریشر دنیا بھر میں قبل از وقت موت کا باعث بننے والے اہم امراض میں شامل ہے کیونکہ اس سے ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

محققین کے مطابق ناکافی نیند سے جسم پر تناؤ بڑھتا ہے، جس کے نتیجے میں دل اور خون کی شریانوں کو زیادہ کام کرنا پڑتا ہے اور بلڈ پریشر میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نیند صحت کے لیے بہت اہم ہے، خاص طور پر اگر دفتری مصروفیات یا دیگر وجوہات کے باعث پورے ہفتے نیند پوری نہ ہوسکے تو ہفتہ وار تعطیل کے دوران اضافی نیند صحت کے لیے مفید ثابت ہوسکتی ہے۔

اس تحقیق کے نتائج یورپین سوسائٹی آف کارڈیالوجی کی سالانہ کانفرنس کے موقع پر پیش کیے گئے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.