Gas Leakage Web ad 1

چینی روبوٹ نے محض 8.86 سیکنڈ میں 100 میٹر دوڑ کر یوسین بولٹ کا ریکارڈ توڑ دیا

0

چین میں گزشتہ دنوں ایک روبوٹ نے دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ کی رفتار کا ریکارڈ توڑا تھا، تاہم اب چند ہی روز بعد ایک اور روبوٹ نے اس ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

22 اگست کو چینی کمپنی کے تیار کردہ ہیومنائیڈ روبوٹ لائٹننگ نے 100 میٹر کا فاصلہ 9 اعشاریہ 32 سیکنڈ میں طے کرکے انسانی عالمی ریکارڈ توڑ دیا تھا۔

روبوٹ کی اس کارکردگی نے جمیکن ایتھلیٹ یوسین بولٹ کے 9 اعشاریہ 58 سیکنڈ کے عالمی ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا تھا، جو دنیا کے تیز ترین انسان کا اعزاز رکھتے ہیں۔
ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کی حد بندی پر اتفاق
اب محض چند دن بعد ایک اور روبوٹ نے اس ریکارڈ کو بھی توڑ دیا ہے۔

چین میں جاری دوسرے ورلڈ ہیومنائیڈ روبوٹ گیمز کے دوران تیانگونگ الٹرا نامی روبوٹ نے 100 میٹر کی دوڑ صرف 8.86 سیکنڈ میں مکمل کرلی۔

اسی روبوٹ نے گیمز کی تیاری کے مرحلے میں 9.39 سیکنڈ میں 100 میٹر دوڑ کر دکھایا تھا، یعنی گیمز کے دوران اس نے اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بناتے ہوئے 8.86 سیکنڈ کا وقت حاصل کیا۔

اس روبوٹ کو بیجنگ ہیومنائیڈ روبوٹ انوویشن سینٹر نے تیار کیا ہے، جس نے لارج سائز روبوٹ ڈویژن کے سیمی فائنل مرحلے کے دوران یہ ریکارڈ قائم کیا۔

مزید دلچسپ بات یہ ہے کہ روبوٹ نے ریکارڈ تو قائم کردیا، تاہم ریس ختم ہونے کے بعد وہ ایک رکاوٹ سے جا ٹکرایا، جس کے باعث اسے نقصان پہنچا۔

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انتہائی تیز رفتاری کے دوران روبوٹ کو اپنی حرکت اور رفتار پر مکمل قابو برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.