سوتے ہوئے ریچھ کو کیوں جگایا؟ کشتی چلانے والے پر 13 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد
سوتے ہوئے ریچھ کو تنگ نہ کریں، ورنہ جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔
یقین کرنا مشکل ہوگا، مگر ناروے میں واقعی ایک ایسا حیرت انگیز واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک کشتی کو فوگ ہارن بجانے پر 5 ہزار 255 ڈالرز سے زائد، یعنی 13 لاکھ پاکستانی روپے سے زیادہ کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔
میر رضا کیس میں والد نے سفری ریکارڈ سامنے لانے کا مطالبہ کردیا
ناروے کے خطے سوالبارد کے پانیوں میں سفر کرنے والی اس کشتی کے فوگ ہارن کی آواز سے ایک قطبی ریچھ کی نیند متاثر ہوئی، جس کے باعث وہ جاگ کر وہاں سے دوسری جگہ منتقل ہوگیا۔
یہ خطہ قطب شمالی سے تقریباً 620 میل کے فاصلے پر واقع ہے۔
واقعہ اگست کے آغاز میں پیش آیا، جب مذکورہ کشتی اس علاقے میں موجود تھی۔ کشتی پر سوار افراد نے خشکی پر ایک قطبی ریچھ کو سویا ہوا دیکھا، جس کے بعد ان میں سے ایک شخص نے فوگ ہارن بجا دیا۔
ناروے کے خطے سوالبارد کے گورنر Lars Fause کے مطابق ہارن کی آواز سے قطبی ریچھ بیدار ہوگیا اور وہاں سے دوسری جگہ چلا گیا۔
گورنر کے دفتر نے اس عمل کو ’ناقابل برداشت‘ قرار دیتے ہوئے ہارن بجانے والے شخص پر 5 ہزار 255 ڈالرز کا جرمانہ عائد کردیا۔ مذکورہ شخص کا نام ظاہر نہیں کیا گیا تاہم اس نے جرمانہ ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔
مقامی قوانین کے مطابق بلاوجہ کسی قطبی ریچھ کا پیچھا کرنا یا اسے پریشان کرنا جرم ہے۔