Gas Leakage Web ad 1

میرا پر گھریلو ملازمہ پر تشدد کا الزام، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملازمہ نے بیان بدل لیا

0

معروف پاکستانی اداکارہ میرا کی اپنی گھریلو ملازمہ کے ساتھ ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں دونوں کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں مبینہ طور پر اداکارہ میرا کو اپنی گھریلو ملازمہ کے ساتھ تلخ کلامی کے بعد اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
شاہین آفریدی کی تباہ کن بولنگ، پاکستان گولڈ نے گرینز کو شکست دیکر نیشنل چیمپئنز کپ جیت لیا
وائرل ویڈیو میں میرا اپنی گھریلو ملازمہ سے بات کرتی دکھائی دیتی ہیں، تاہم کچھ ہی دیر بعد صورتحال کشیدہ ہوجاتی ہے اور دونوں کے درمیان ہاتھا پائی شروع ہوجاتی ہے۔

اداکارہ میرا کی گھریلو ملازمہ نے ایک انٹرویو میں الزام عائد کیا کہ اداکارہ نے اسے متعدد مرتبہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

ملازمہ نے دعویٰ کیا کہ اس کے چہرے سمیت جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئی ہیں۔

ملازمہ نے میرا کی ذہنی حالت پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ معمول کے مطابق نہیں ہیں۔

دریں اثنا میرا کی گھریلو ملازمہ یاسمین کی ایک اور ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔

اس ویڈیو میں یاسمین نے اپنے پہلے بیان سے مختلف مؤقف اختیار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کی سابقہ ویڈیو مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کی گئی تھی، میرا بہت اچھی ہیں اور وہ اب بھی ان کے پاس کام کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ میرا اس سے قبل بھی مختلف نوعیت کی ویڈیوز اور بیانات کے باعث خبروں میں رہی ہیں، جبکہ چند سال قبل ایک ٹی وی چینل پر میک اپ آرٹسٹ کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے حوالے سے بھی ان کا نام خبروں میں آیا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.