آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، صاحبزادہ فرحان تیسرے، صائم ایوب آل راؤنڈرز میں دوسرے نمبر پر برقرار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی بیٹرز، بولرز اور آل راؤنڈرز کی تازہ رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں بھارتی بیٹرز ایشان کشن اور ابھیشیک شرما بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن پر موجود ہیں، جبکہ پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی کپتان صاحبزادہ فرحان تیسرے نمبر پر ہیں۔
دیہی خواتین پنجاب کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں: مریم نواز
رینکنگ کے مطابق پاکستان کے نوجوان بیٹر معاذ صداقت نے 187 درجے ترقی کرتے ہوئے 45ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ دوسری جانب صائم ایوب چار درجے تنزلی کے بعد 42ویں نمبر پر آگئے، جبکہ حسن نواز تین درجے نیچے آنے کے بعد 52ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے اسپنر راشد خان پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔ آسٹریلیا کے ایڈم زمپا اور انگلینڈ کے عادل رشید ایک، ایک درجہ ترقی کے بعد بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔
پاکستانی بولرز میں سلمان مرزا نے نمایاں بہتری دکھاتے ہوئے نو درجے ترقی کی اور 14ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ صائم ایوب بھی آٹھ درجے ترقی کے بعد 54ویں پوزیشن پر آگئے، جبکہ سفیان مقیم تین درجے تنزلی کے بعد 53ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں زمبابوے کے سکندر رضا پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، جبکہ پاکستان کے صائم ایوب دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے روسٹن چیز دو درجے ترقی کرتے ہوئے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔



