Gas Leakage Web ad 1

آٹے کی قیمت میں مزیداضافہ، کراچی میں آٹا سب سے مہنگا

0

ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کراچی کے شہری سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، جہاں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 3 ہزار 540 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وفاقی ادارہ شماریات کی دستاویزات کے مطابق، کراچی میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 140 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 3 ہزار 540 روپے ہو گئی ہے۔ فیصل آباد میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 800 روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد قیمت 3 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ خضدار میں 400 روپے اضافے کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار 400 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
مالی سال 25-2024: بلوچستان حکومت کی آڈٹ رپورٹ میں 37 ارب سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف
دستاویزات کے مطابق، لاڑکانہ میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 300 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد قیمت 3 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح حیدرآباد میں 280 روپے اضافے کے بعد 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 3 ہزار 480 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

کوئٹہ میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 190 روپے اضافے کے بعد 3 ہزار 220 روپے ہو گئی ہے، جبکہ سکھر میں 140 روپے اضافے کے بعد یہی تھیلا 3 ہزار 200 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

سرگودھا میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2 ہزار 933 روپے ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ ملتان میں 66 روپے اضافے کے بعد اس کی قیمت بھی 2 ہزار 933 روپے ہو گئی ہے۔ بہاولپور میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 40 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد شہریوں کو یہ تھیلا 3 ہزار روپے میں مل رہا ہے۔

پشاور میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 3 ہزار 300 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ بنوں میں یہی تھیلا 3 ہزار 200 روپے میں دستیاب ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 3 ہزار 373 روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ راولپنڈی میں اس کی قیمت 3 ہزار 333 روپے پر برقرار ہے۔

دوسری جانب گوجرانوالہ میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 3 ہزار روپے، سیالکوٹ میں 3 ہزار 133 روپے، جبکہ لاہور میں یہی تھیلا 2 ہزار 300 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.