Gas Leakage Web ad 1

وزیراعظم سے سعودی سفیر کی ملاقات، شہبازشریف کا سعودی عرب کی سلامتی کے تحفظ کے عزم کا اعادہ

0

وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے نئے سفیر ڈاکٹر راجح تامی البقمی نے ملاقات کی، جس میں وزیراعظم نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان آمد پر سعودی سفیر کا خیرمقدم کیا اور انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔
مالی سال 25-2024: بلوچستان حکومت کی آڈٹ رپورٹ میں 37 ارب سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف
شہباز شریف نے سعودی عرب کے خلاف حوثی حملوں میں حالیہ اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں، جبکہ پاکستانی شہریوں سمیت متعدد بے گناہ افراد زخمی ہوئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب ہمیشہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کے لیے موجودہ ادارہ جاتی طریقہ کار کو مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.