اسلام آباد کے ڈائمنڈ گراؤنڈ میں پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون ٹورنامنٹ کے میچ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو تماشائیوں نے گھیر لیا۔

تماشائیوں کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں داخل ہوگئی اور بابر اعظم کے ساتھ سیلفیاں لینے کی کوشش کرتی رہی۔ اس دوران بابر اعظم نے ایک مداح سے موبائل فون لے کر دور پھینک دیا۔
عطا تارڑ نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے سوال کو قبل از وقت قرار دے دیا
یہ واقعہ پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون ٹورنامنٹ میں او جی ڈی سی ایل اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے دوران پیش آیا۔
بابر اعظم ہجوم سے مشکل سے نکل کر پویلین پہنچے، جس کے بعد واقعے کے پیش نظر اسلام آباد پولیس نے گراؤنڈ میں سیکیورٹی مزید سخت کردی۔



