Gas Leakage Web ad 1

جونیئر ایشیا کپ ہاکی میں پاکستان مینز ٹیم نے قازقستان کو صفر کے مقابلے میں 15گول سے ہرا دیا

0

جونیئر ایشیا کپ ہاکی میں پاکستان مینز ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قازقستان کو 15-0 سے شکست دے دی۔

Gas Leakage Web ad 2

چین میں جاری جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے پول بی کے میچ میں پاکستان نے قازقستان کے خلاف کھیل کے آغاز سے ہی برتری قائم رکھی اور 15 گول اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے عبدالسامی اور رانا ولید نے چار، چار گول کیے، جبکہ ندیم خان نے دو گول اسکور کیے۔

دوسری جانب ویمنز چیلنجر پول میں پاکستان ویمنز ٹیم نے ہانگ کانگ چائنا کو 2-0 سے شکست دی۔ پاکستان کی جانب سے دونوں گول شارقہ نے اسکور کیے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.