Gas Leakage Web ad 1

پہلا حمل ضائع ہونے کے اگلے روز ہی شوٹنگ؛ شوہر کا رویہ کیسا رہا؟ گوہر خان نے بتادیا

0

بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل گوہر خان نے اپنی زندگی کے ایک انتہائی تکلیف دہ مرحلے سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا ہے کہ شادی کے بعد پہلے حمل کا ضائع ہونا ان کی زندگی کا سب سے بڑا دکھ تھا، جو آج دو بچوں کی ماں ہونے کے باوجود انہیں تازہ محسوس ہوتا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

43 سالہ گوہر خان نے اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شو ’’ماں کی بات ماں کے جذبات‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شوہر زید دربار کے ساتھ اپنی نجی زندگی کے اس مشکل تجربے کے بارے میں کھل کر بات کی۔

گوہر خان نے بتایا کہ حمل کے دوران الٹراساؤنڈ میں انہیں اور زید کو بچے کی دھڑکن بھی سنائی دے چکی تھی، اس لیے حمل ضائع ہونے کی خبر دونوں کے لیے انتہائی تکلیف دہ تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ان کا پہلا حمل اس طرح ضائع ہوجائے گا۔

اداکارہ کے مطابق اس واقعے کو بھلانا آسان نہیں تھا اور آج بھی وہ اور زید اس بارے میں بات کرتے ہیں، کیونکہ یہ ان کی زندگی کا ایسا تجربہ ہے جسے مکمل طور پر فراموش کرنا ممکن نہیں۔

اس لمحے کو یاد کرتے ہوئے گوہر خان نے بتایا کہ جب زید کو حمل ضائع ہونے کی اطلاع دی گئی تو وہ کچھ دیر کے لیے سکتے میں چلے گئے۔ انہیں فوری طور پر سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کیا ہوا ہے اور وہ بار بار ’’کیا؟‘‘ کہتے رہے، جبکہ گوہر خود بھی جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں۔

گوہر خان کے مطابق اس مشکل مرحلے کے بعد بھی ان کا امتحان ختم نہیں ہوا۔ حمل ضائع ہونے کے بعد انہیں ایک طبی عمل سے گزرنا پڑا اور اگلے ہی روز شوٹنگ کے لیے بھی جانا پڑا۔

اداکارہ نے بتایا کہ اس صدمے سے باہر نکلنے کے لیے انہیں کافی وقت اور حوصلے کی ضرورت پڑی۔ مشکل وقت میں زید دربار نے بھی ان کا حوصلہ بڑھایا اور انہیں یقین دلایا کہ مستقبل میں وہ دوبارہ بچے کے لیے کوشش کریں گے۔

بعد ازاں گوہر خان اور زید دربار کے ہاں مئی 2023 میں بیٹے زیہان کی پیدائش ہوئی، جبکہ بعد میں ان کے دوسرے بیٹے فروان کی بھی پیدائش ہوئی، جس کی حال ہی میں پہلی سالگرہ منائی گئی۔

گوہر خان نے اپنی کہانی بیان کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کے مشکل ترین تجربات کے باوجود امید اور مثبت سوچ انسان کو آگے بڑھنے کی طاقت دیتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.