امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی فراڈ میں ملوث افراد کو سزا دلوانے کا باعث بننے والی اطلاع فراہم کرنے والے شخص کے لیے 10 لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ وسط مدتی انتخابات کے دوران ووٹر فراڈ سے متعلق اطلاع دینے والے شخص کو، اگر اس اطلاع کے نتیجے میں فراڈ کرنے والے کو سزا ہو جاتی ہے، تو 10 لاکھ امریکی ڈالر انعام کے طور پر دیے جائیں گے۔
ایران نے ایسے میزائل تیار کرلیے جو یورپ تک پہنچنےکی صلاحیت رکھتے ہیں، امریکی شہروں کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں: ٹرمپ
ٹرمپ کا یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے انعقاد میں صرف ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے۔
اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔
ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا تھا کہ اسرائیلی عوام نیتن یاہو کو ووٹ دیں تاکہ وہ مل کر شروع کیے گئے کام کو مکمل کر سکیں۔



