Gas Leakage Web ad 1

ایران نے ایسے میزائل تیار کرلیے جو یورپ تک پہنچنےکی صلاحیت رکھتے ہیں، امریکی شہروں کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں: ٹرمپ

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران ایسے میزائل تیار کر چکا ہے جو یورپ تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جبکہ سان ڈیاگو اور لاس اینجلس سمیت امریکا کے دیگر شہروں کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکی ریاست مسیسیپی میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران کے ساتھ جنگ شروع نہیں کی بلکہ ایران نے امریکا کے خلاف جنگ کا آغاز کیا۔
بچے نہ ہونے کے باوجود جواد احمد نے دوسری شادی کیوں نہیں کی؟ گلوکار نے وجہ بتادی
ٹرمپ نے فوجی کارروائی کے معاشی اثرات کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انہیں توقع تھی کہ اس کارروائی کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں میں اس سے کہیں زیادہ اضافہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اس اقدام کے لیے مکمل طور پر تیار تھے کیونکہ امریکا کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کارروائی بہت پہلے کی جانی چاہیے تھی۔

جنگ بندی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ انہیں یہ انتظام کبھی زیادہ پسند نہیں آیا۔ ان کے مطابق امریکا نے جنگ بندی کرکے اچھا بننے کی کوشش کی، تاہم ان کے نزدیک یہ اقدام محض وقت کا ضیاع ثابت ہوا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.