Gas Leakage Web ad 1

پی سی بی فیصلوں پرشاہد آفریدی اور شعیب ملک پھٹ پڑے، سسٹم اور سلیکشن پر سوالات اٹھا دیے

0

پاکستان کرکٹ میں حالیہ فیصلوں اور ٹیسٹ اسکواڈ میں تبدیلیوں پر سابق کپتان شاہد آفریدی اور شعیب ملک نے سوالات اٹھا دیے۔

Gas Leakage Web ad 2

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں حالیہ فیصلے سمجھ سے بالاتر ہیں، متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب بھی حیران کن ہے۔ انگلینڈ میں ٹیسٹ اسکواڈ میں ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا، آخر یہ کیسی سوچ اور حکمتِ عملی ہے؟
ایس سی او سربراہی اجلاس: ایرانی صدر نے اپنی تقریر میں پاکستان کی امن کیلئے کاوشوں کو سراہا
سابق کپتان نے سوال اٹھایا کہ کوچ کو صرف پانچ ٹیسٹ میچز کے بعد کیوں ہٹایا گیا، جبکہ تجربہ کار سلیکٹرز کی جانب سے کیے گئے فیصلے بھی سمجھ سے باہر ہیں۔

دوسری جانب شعیب ملک نے ٹیسٹ اسکواڈ میں تبدیلیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسکواڈ سے ڈراپ کیے گئے کھلاڑی اب بھی قومی کرکٹرز ہیں اور انہوں نے پاکستان کی خدمت کی ہے۔

شعیب ملک نے کہا کہ کھلاڑیوں کو پہلی فلائٹ سے واپس بھیج دیا گیا جیسے الفاظ بے عزتی کے مترادف ہیں۔ احتساب ان لوگوں سے شروع ہونا چاہیے جنہوں نے سسٹم خراب کیا، بینچ پر بیٹھنے یا صرف 2، 3 ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں سے احتساب نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ احتساب دورہ مکمل ہونے کے بعد ہونا چاہیے، دورے کے دوران نہیں۔ ہر خراب میچ کے بعد کھلاڑیوں کو ذہنی دباؤ سے نہیں گزرنا چاہیے، کیونکہ مسلسل سوشل میڈیا کے دباؤ سے کھلاڑیوں کے ذہنوں میں ناکامی کا خوف بیٹھ سکتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.