Gas Leakage Web ad 1

ایس سی او سربراہ اجلاس: پاکستان 27-2026 کیلئے صدارت سنبھالے گا، وزیراعظم نے اعلامیے پر دستخط کردیے

0

پاکستان 2026-27 کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہانِ مملکت کونسل کی صدارت سنبھالے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت کونسل کے اجلاس کے اعلامیے پر دستخط کی تقریب کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ہوئی۔
زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 4.3 ریکارڈ
اعلامیے کے مطابق پاکستان 2026-27 کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہانِ مملکت کونسل کی صدارت سنبھالے گا، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایس سی او اجلاس کے اعلامیے پر دستخط کیے۔

دوسری جانب وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا اور پاک ازبک تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.