پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مائیکل سمتھ کی تقرری کی تصدیق کردی ہے، مائیکل سمتھ ریڈ بال اور وائٹ بال دونوں ٹیموں کے ساتھ کام کریں گے۔
46 سالہ مائیکل سمتھ کو 2 سال کے لیے بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔
امریکی صدر کو دھچکا، 25 ڈیموکریٹک ریاستوں نے ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف مقدمہ دائرکردیا
مائیکل سمتھ نے فرسٹ کلاس، لسٹ اے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 7 ہزار 29 رنز بنائے، جبکہ اپنے کیریئر کے دوران 9 سنچریاں اور 40 نصف سنچریاں اسکور کیں۔
مائیکل سمتھ لیول فور کوچنگ کوالیفکیشن رکھتے ہیں اور وہ تین ایچ بی ایل پی ایس ایل فرنچائزز کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔ وہ ہوبارٹ ہریکینز اور کرکٹ تسمانیہ کے بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں بھی انجام دے چکے ہیں۔
نئے بیٹنگ کوچ مائیکل سمتھ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کو جوائن کریں گے، جبکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 19 اگست سے شروع ہوگی۔