ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے سینیئر مشیر میجر جنرل محسن رضائی نے واضح کیا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی دوسرے راستے کی اجازت نہیں دے گا۔
سپریم لیڈر کے مشیر جنرل محسن رضائی نے اپنے بیان میں امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر جنگی جہاز یا فوج لائی گئی تو اسے بھی نشانہ بنایا جائے گا، تاہم آبنائے ہرمز میں کسی دوسرے راستے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
نئے صوبوں سے متعلق کوئی بات ایجنڈے پر نہیں، یہی سسٹم کامیاب ہے اور آئندہ بھی ہوگا: رانا ثنا
انہوں نے کہا کہ بہت سے جہاز ایران کی وارننگ کے بعد واپس مڑ رہے ہیں، جبکہ امریکا کا حکم ماننے والے جہاز نقصان اٹھاتے ہیں اور پھر خود ہی واپس چلے جاتے ہیں۔
محسن رضائی نے کہا کہ ایران اپنے مؤقف پر قائم ہے کہ آبنائے ہرمز امریکا کی شرائط پر دوبارہ نہیں کھلے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے یوکرین میں 3 اہداف پر حملوں کی تیاری کرلی تھی، تاہم یوکرین کی جانب سے ایرانی جہاز پر حملے کو اپنی غلطی تسلیم کرنے کے بعد حملے کا ارادہ ترک کردیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرین کو ہر صورت قیمت چکانا ہوگی۔