ویسٹ انڈیز نے 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آخری ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان کے خلاف 5 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنا لیے۔
پورٹ آف اسپین میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم 4 تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اتری ہے، جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے دوسرے مرحلےکے انتخابات: مسلم ليگ ن 13 اور پیپلزپارٹی 5 حلقوں پر کامیاب
پاکستانی ٹیم میں عبداللہ شفیق، اویس ظفر، ساجد خان اور عبید شاہ کو شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے عبید شاہ اور اویس ظفر ڈیبیو کر رہے ہیں، عبید شاہ کو محمد عباس جبکہ اویس ظفر کو بابر اعظم نے ڈیبیو کیپ دی۔
بارش کے باعث کھیل 15 منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔ پہلے سیشن میں صرف 9.5 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا، جس میں تیج نرائن چندرپال 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد ویسٹ انڈیز کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 49 رنز تھا۔
دوسرے سیشن میں پاکستانی بولرز کو مزید 3 کامیابیاں ملیں، برینڈن کنگ 46، کیوم ہوج 10 اور عامر جنگو 26 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ تیسرے سیشن میں شائے ہوپ بھی 29 رنز بناکر محمد علی کا دوسرا شکار بنے، پانچویں وکٹ پر جسٹن گریوز کے ساتھ ان کی شراکت 53 رنز کی رہی۔
خراب روشنی کے باعث جب کھیل جلد ختم کیا گیا تو ویسٹ انڈیز نے 74 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنا لیے تھے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جسٹن گریوز 64 اور کپتان روسٹن چیز 36 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔
پاکستان کی جانب سے محمد علی نے 2 جبکہ ساجد خان، عبید شاہ اور علی عثمان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔