Gas Leakage Web ad 1

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے دوسرے مرحلےکے انتخابات: مسلم ليگ ن 13 اور پیپلزپارٹی 5 حلقوں پر کامیاب

0

آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے کے اب تک کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے 13 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے میدان مار لیا جبکہ پیپلزپارٹی کے حصے میں اب تک 5 نشستیں آئی ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

اتوار کو آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن کے 8 حلقوں اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی۔
ٹرمپ کے امن منصوبے کے اعلان کے باوجود اسرائیلی حملوں میں تیزی، 18 فلسطینی شہید
مظفرآباد ڈویژن کے 8 حلقوں میں پولنگ شام 6 بجے تک جاری رہی، تاہم حلقہ ایل اے 27 میں موسم کی خرابی اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث عملہ اور پولنگ کا سامان نہ پہنچ سکا، جس کے بعد تمام 196 پولنگ اسٹیشنز پر انتخابات ملتوی کردیے گئے۔

پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری رہا اور غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج بھی سامنے آنا شروع ہوگئے۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق:

20 حلقوں میں سے 18 کے مکمل غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج سامنے آگئے ہیں، جن کے مطابق مسلم لیگ ن 13 حلقوں پر جبکہ پیپلزپارٹی 5 حلقوں سے کامیاب ہوئی ہے۔

ایل اے 25 نیلم ویلی 1 کے تمام 143 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے شاہ غلام قادر 18 ہزار 925 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلزپارٹی کے میاں عبدالوحید 13 ہزار 596 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 29 مظفرآباد 3 سے پیپلزپارٹی کے سردار مختار خان 19 ہزار 792 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ن کے بیرسٹر افتخار علی گیلانی 16 ہزار 413 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 26 نیلم ویلی 2 کے تمام 135 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا، جس کے مطابق پیپلزپارٹی کے میاں عبدالوحید 17 ہزار 466 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ن کے شاہ غلام قادر 15 ہزار 494 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 30 مظفرآباد 4 کے تمام 129 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے مصطفیٰ بشیر عباسی 17 ہزار 749 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پیپلزپارٹی کے مبشر منیر اعوان 11 ہزار 947 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 32 مظفرآباد 6 کے تمام 163 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا، جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے راجہ محمد فاروق حیدر 21 ہزار 156 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلزپارٹی کے صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر 19 ہزار 10 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 33 مظفرآباد 7 کے تمام 155 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا، جس کے مطابق پیپلزپارٹی کے دیوان علی خان قمر چغتائی 25 ہزار 469 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے میاں محمد رشید 21 ہزار 175 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 34 جموں 1 کے تمام 131 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے ناصر حسین ڈار 5 ہزار 682 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار راجہ ریاض احمد 2 ہزار 124 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 35 جموں 2 کے تمام 142 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے تحت ن لیگ کے چوہدری محمد اسماعیل 23 ہزار 893 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار سردار محمد غیاث 5 ہزار 868 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 36 جموں 3 کے تمام 140 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے محمد احسن رضا 27 ہزار 218 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے احسن اسماعیل 12 ہزار 980 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 37 جموں 4 کے تمام 185 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے تحت مسلم لیگ ن کی مریم جاوید 28 ہزار 664 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں جبکہ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کے عثمان علیم 22 ہزار 827 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 38 جموں 5 کے تمام 115 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے تحت مسلم لیگ ن کے ذیشان علی 13 ہزار 652 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ آزاد جموں و کشمیر کے محمد اکبر چوہدری 9 ہزار 523 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 39 جموں 6 کے تمام 157 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا، جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے راجہ محمد صدیق 10 ہزار 981 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلزپارٹی کے چوہدری فخر زمان 5 ہزار 81 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 40 کشمیر ویلی 1 کے تمام 47 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے عامر عبدالغفار 2 ہزار 914 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے محمد سلیم بٹ 136 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 41 کشمیر ویلی 2 کے تمام 19 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے محمد عامر شاہ 1 ہزار 804 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار صباء دیوان 588 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

ایل اے 42 کشمیر ویلی 3 کے تمام 43 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے سید شوکت علی شاہ 1 ہزار 524 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے محمد عاصم شریف 477 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 43 کشمیر ویلی 4 کے تمام 10 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے محمد یاسین لون 1 ہزار 276 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے جاوید بٹ 563 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 44 کشمیر ویلی 5 کے تمام 27 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے محمد احمد رضا قادری 1 ہزار 700 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کی مہرالنساء 650 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

ایل اے 45 کشمیر ویلی 6 کے تمام 41 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے عبدالماجد خان 3 ہزار 448 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے خواجہ محمد دلاور 823 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.