Gas Leakage Web ad 1

آئی سی سی کے مینز ورلڈ کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فارمیٹس میں بڑی تبدیلیوں کی منظوری

0

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فارمیٹس میں انقلابی تبدیلیاں منظور کر لیں،

Gas Leakage Web ad 2

جس کا مقصد ٹورنامنٹ کے پہلے ہی میچ سے مسابقت اور جوش و خروش کو بڑھانا ہے۔ نئے فیصلے کے تحت 14 ٹیموں پر مشتمل ون ڈے ورلڈ کپ اب تین مراحل پر مبنی ہوگا، جس کا آغاز عالمی رینکنگ کی آخری تین ٹیموں کے درمیان "سپر سیریز” سے ہوگا اور اس کی فاتح ٹیم اگلے مرحلے میں جائے گی۔ دوسرے مرحلے میں بارہ ٹیموں کو چھ چھ کے دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، جہاں سے دونوں گروپس کی ٹاپ تین تین ٹیمیں اور ایک بہترین ریکارڈ رکھنے والی مجموعی طور پر سات ٹیمیں "سپر 7” مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ اس مرحلے میں تمام سات ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میچز کھیلیں گی اور پوائنٹس ٹیبل کی چار بہترین ٹیمیں سیمی فائنل جبکہ فاتح ٹیمیں فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔
دوسری جانب 20 ٹیموں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی "سپر 8” کو ختم کر کے "سپر 10” مرحلہ متعارف کرانے کی منظوری دی گئی ہے。 اس نئے نظام کے تحت ابتدائی مرحلے میں چار چار ٹیموں کے پانچ گروپس ہوں گے، جہاں سے دو دو بہترین ٹیمیں سپر 10 کا حصہ بنیں گی۔ سپر 10 کے دونوں گروپس کی نمبر ون ٹیمیں براہ راست سیمی فائنل میں پہنچیں گی، جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کے درمیان پہلی بار ناک آؤٹ "ایلیمینیٹر” میچز کھیلے جائیں گے، جن کی فاتح ٹیمیں سیمی فائنل کی لائن اپ مکمل کریں گی۔ اس کے علاوہ، آئی سی سی بورڈ نے ایسوسی ایٹ ممالک کے لیے 16 ٹیموں کے ایک الگ عالمی ٹورنامنٹ کی اصولی منظوری کے ساتھ ساتھ 2028ء کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے نیا کوالیفکیشن نظام بھی منظور کر لیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.