Gas Leakage Web ad 1

ارجنٹینا سے شکست کے باوجود مصری فٹبال ٹیم کا ہوٹل پہنچنے پر والہانہ استقبال، ہزاروں مداح اُمڈ آئے

0

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا کے ہاتھوں شکست کے باوجود مصری فٹبال ٹیم کا اٹلانٹا میں اپنے ہوٹل پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، جہاں ہزاروں مداح اپنی ٹیم سے اظہارِ یکجہتی کے لیے موجود تھے۔

Gas Leakage Web ad 2

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 16 میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے دو گول کے خسارے سے واپسی کرتے ہوئے مصر کو 2-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، جبکہ مصر کا ایونٹ میں سفر اختتام پذیر ہوگیا۔

وزارتِ آبی وسائل میں 7 ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیاں

شکست کے باوجود مصری شائقین نے اپنی ٹیم کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ میچ کے بعد جب ٹیم اٹلانٹا میں اپنے ہوٹل پہنچی تو ہزاروں مداحوں نے کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا، ان کی کارکردگی کو سراہا اور ان کے حق میں نعرے لگائے۔

دوسری جانب اس میچ میں ریفری کے متعدد فیصلے تنازع کا باعث بن گئے، جن پر سوشل میڈیا پر شائقین، مصری کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

میچ کے دوسرے ہاف میں مصر کا ایک گول وی اے آر کے ذریعے ایک مبینہ فاؤل کی بنیاد پر مسترد کر دیا گیا، جس پر مصری ٹیم نے سخت احتجاج کیا۔

میچ کے آخری لمحات میں مصر کے کپتان محمد صلاح اور ارجنٹینا کے ایک کھلاڑی کے درمیان ہونے والے ایک واقعے میں صلاح کو گرائے جانے کے باوجود ریفری نے فاؤل نہ دیا، جس پر بھی سوشل میڈیا صارفین نے شدید اعتراض اٹھایا۔

اسی طرح ایک اور موقع پر بھی ارجنٹینا کے کھلاڑی کی جانب سے مصری فٹبالر کو گرانے کے باوجود نہ فاؤل دیا گیا اور نہ ہی مصر کو پنالٹی ملی، جس پر ریفری کے فیصلوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

مصری ٹیم کے ہیڈ کوچ حسام حسن نے بھی میچ کے دوران ریفری کے بعض فیصلوں پر احتجاج ریکارڈ کرایا، جس پر ریفری نے انہیں یلو کارڈ دکھایا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.