Gas Leakage Web ad 1

وزارتِ آبی وسائل میں 7 ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیاں

0

اسلام آباد: آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) کی جانب سے وزارتِ آبی وسائل اور اس کے ماتحت اداروں کے مالی سال 2024-25 کے جامع آڈٹ میں 7 ارب 2 کروڑ روپے مالیت کی مالی بے ضابطگیوں اور قواعد کی خلاف ورزیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

آڈٹ کے دوران وزارت کے 112 انتظامی یونٹس کا جائزہ لیا گیا، جس میں 359.6 ارب روپے کے اخراجات اور 194.2 ارب روپے کی وصولیوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔

تیسرا ٹی ٹوئنٹی: بھارتی سورما 76 رنز پر ڈھیر، انگلینڈ کیخلاف بدترین شکست کا سامنا

آڈیٹرز کی نشاندہی کردہ بے ضابطگیوں کے مقابلے میں جنوری سے دسمبر کے دوران صرف 28 لاکھ 21 ہزار روپے کی وصولی عمل میں آئی، جس کی باقاعدہ تصدیق بھی کی گئی۔

وزارتِ آبی وسائل اور اس کے ماتحت اداروں سے متعلق جاری آڈٹ رپورٹ میں داخلی کنٹرول کے نظام کی سنگین کمزوریوں، سرکاری خریداری کے قواعد کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزیوں اور انتظامی ناکامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جن میں واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) بھی شامل ہے۔

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق بے ضابطگیوں کو ادارہ جاتی ناکامی کی سات بڑی اقسام میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں سب سے زیادہ بے ضابطگیاں مالیاتی انتظام کے شعبے میں سامنے آئی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.