Gas Leakage Web ad 1

سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کو ہم سے بچھڑے 10 برس بیت گئے

0

انسانیت کی بے لوث خدمت کی علامت عبدالستار ایدھی نے اپنی پوری زندگی رنگ، نسل، مذہب اور زبان کی تفریق سے بالاتر ہو کر دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کیے رکھی۔ ان کے قائم کردہ ادارے ایدھی فاؤنڈیشن نے ایک چھوٹی سی کوشش سے آغاز کر کے آج ملک کے سب سے بڑے فلاحی نیٹ ورکس میں جگہ بنا لی ہے، جو پورے پاکستان میں ریسکیو، ایمرجنسی سروسز، لاوارث اور بے سہارا افراد کی کفالت، رہائش اور کھانے پینے سمیت متعدد سماجی خدمات انجام دے رہا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ارجنٹینا سے شکست کے باوجود مصری فٹبال ٹیم کا ہوٹل پہنچنے پر والہانہ استقبال، ہزاروں مداح اُمڈ آئے

عبدالستار ایدھی 28 فروری 1928ء کو بھارتی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیدا ہوئے۔ قیامِ پاکستان کے بعد 1947ء میں وہ اپنے خاندان کے ہمراہ ہجرت کر کے کراچی منتقل ہوئے۔ 1951ء میں انہوں نے ایک چھوٹی سی ڈسپنسری کے ذریعے انسانیت کی خدمت کا آغاز کیا، جس کے بعد ایدھی ٹرسٹ کی بنیاد رکھی، جو وقت کے ساتھ ایک ملک گیر فلاحی ادارے کی شکل اختیار کر گیا۔

انہوں نے بلاامتیاز ہر ضرورت مند کی خدمت کی اور ان کا یہ مشن ان کی وفات کے بعد بھی ایدھی فاؤنڈیشن کے ذریعے جاری ہے۔ دکھی انسانیت کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے 1989ء میں انہیں نشانِ امتیاز سے نوازا۔

عبدالستار ایدھی کو دنیا کی سب سے بڑی فلاحی ایمبولینس سروس قائم کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ وہ 8 جولائی 2016ء کو گردوں کے عارضے کے باعث 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

انہیں کراچی میں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا، جبکہ انسانیت کے لیے ان کی بے مثال خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.