فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 کے اہم ناک آؤٹ مقابلے میں میزبان امریکا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بوسنیا کو 0-2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
سان فرانسسکو میں کھیلے گئے اس میچ میں امریکی ٹیم نے ابتدا ہی سے جارحانہ انداز اپنایا اور حریف ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا۔ امریکا کی جانب سے پہلا گول بیلوگن نے اسکور کیا، جس کے بعد ٹلمین نے دوسرا گول کر کے ٹیم کی برتری کو مزید مستحکم کر دیا۔
بوسنیا کی ٹیم میچ کے دوران کوئی گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی اور یوں اسے ایونٹ سے باہر ہونا پڑا، جبکہ امریکی ٹیم نے شاندار فتح کے ساتھ اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
اس کامیابی کے بعد امریکا کی ٹیم اب پری کوارٹر فائنل میں بیلجیئم کے مدمقابل آئے گی، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان ایک سنسنی خیز مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔