Gas Leakage Web ad 1

14 سال بعد سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل، علی حسن بروہی صدر اور دلیپ سنگھ سیکرٹری منتخب

0

چودہ سال کے طویل وقفے کے بعد سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات کامیابی سے مکمل ہو گئے، جس کے نتیجے میں تمام عہدیدار بلا مقابلہ منتخب کر لیے گئے۔ حکومت سندھ کے سابق سیکرٹری علی حسن بروہی کو متفقہ طور پر ایسوسی ایشن کا صدر جبکہ ایڈوکیٹ دلیپ سنگھ کو سیکرٹری منتخب کیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کی نگرانی میں منعقد ہوئے۔ انتخابی اجلاس کی صدارت پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری خالد بشیر نے کی، جبکہ سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے خازن اصغر بلوچ نے مبصر کی حیثیت سے اجلاس میں شرکت کی۔

بھارتی نیوز چینلز ہیک ہونے کا دعویٰ، نشریات کے دوران پاکستانی قومی ترانہ چلنے لگا

انتخابی عمل میں سندھ کی تمام چھ ڈویژنل باسکٹ بال ایسوسی ایشنوں کے نمائندوں نے شرکت کی اور اتفاق رائے سے نئی قیادت کا انتخاب کیا۔ دیگر منتخب عہدیداروں میں یعقوب قادری کو سینئر نائب صدر، ارشد سعید کو نائب صدر، راجہ شیراز کو خزانچی جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کے طور پر ساحر حسین اور شبیر چانڈیو کو منتخب کیا گیا۔

خواتین ونگ کے لیے بھی عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا، جس کے تحت عظمیٰ فرحان کو نائب صدر اور زبانی اسماعیل کو ایسوسی ایٹ سیکرٹری منتخب کیا گیا۔

اس موقع پر نومنتخب صدر علی حسن بروہی نے کہا کہ سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی اولین ترجیح نوجوانوں اور خصوصاً خواتین میں باسکٹ بال کے فروغ کو یقینی بنانا ہوگی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کھیل کی ترقی کے لیے سندھ کے اندرونی اضلاع پر خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ وہاں موجود ٹیلنٹ کو سامنے لایا جا سکے اور کھلاڑیوں کو بہتر مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

نومنتخب سیکرٹری ایڈوکیٹ دلیپ سنگھ نے ان پر اعتماد کرنے پر تمام نمائندوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نئی منتخب ایگزیکٹو کمیٹی سے مشاورت کے بعد سندھ میں باسکٹ بال کے فروغ اور ترقی کے لیے ایک جامع پروگرام کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

نو منتخب عہدیداروں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ سندھ بھر میں باسکٹ بال کے کھیل کو فعال، منظم اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے اور نوجوان کھلاڑیوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر آگے بڑھانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.