Gas Leakage Web ad 1

راولپنڈی کے تمام علاقوں اور کینٹ میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی

0

راولپنڈی: شہر اور کینٹ کے متعدد علاقوں میں تعمیراتی کام کے باعث گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق، پشاور روڈ انڈر پاس کے تعمیراتی کام کے سلسلے میں مین گیس پائپ لائن پر ہک اپ کیا جائے گا، جس کے باعث گیس کی فراہمی عارضی طور پر بند رہے گی۔
ٹرمپ کا سعودی عرب کو حوثیوں کیخلاف اسرائیل کی مدد کی پیشکش قبول کرنے کا مشورہ
ترجمان نے بتایا کہ گیس کی فراہمی 17 اکتوبر کی رات ساڑھے 8 بجے سے 18 اکتوبر کی صبح 6 بجے تک معطل رہے گی۔ اس دوران مری روڈ پر صدر سے فیض آباد تک دونوں اطراف گیس کی فراہمی بند رہے گی۔

اسی طرح پشاور روڈ پر گولڑہ موڑ سے صدر تک، اڈیالہ روڈ اور جی ٹی روڈ کے علاقوں میں بھی گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔ پشاور روڈ، قاسم مارکیٹ اور ویسٹریج سمیت متعدد علاقے بھی اس بندش سے متاثر ہوں گے۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ گیس کی عارضی بندش کے دوران متبادل انتظامات کر لیں۔ کمپنی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق، متاثرہ علاقوں میں 18 اکتوبر کی صبح 6 بجے گیس کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.