Gas Leakage Web ad 1

ٹرمپ کا سعودی عرب کو حوثیوں کیخلاف اسرائیل کی مدد کی پیشکش قبول کرنے کا مشورہ

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو مشورہ دیا ہے کہ وہ یمن کے حوثیوں کے خلاف لڑائی میں مدد فراہم کرنے سے متعلق اسرائیل کی پیشکش قبول کر لے۔

Gas Leakage Web ad 2

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں نے ڈونلڈ ٹرمپ سے سوال کیا کہ آیا سعودی عرب کو حوثیوں کے خلاف اسرائیل کی مدد کی پیشکش قبول کرنی چاہیے، جس پر امریکی صدر نے جواب دیا کہ ہاں، بالکل، ان کے خیال میں سعودی عرب کو ایسا کرنا چاہیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل سعودی عرب کے لیے بہت مددگار ثابت ہوا ہے۔
ایف بی آر کی ازسرنو تشکیل، سیاسی مداخلت سے مکمل آزادی ضروری قرار
واضح رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں ایک سفارتی ذریعے نے اسرائیلی اخبار کو بتایا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی ثالثی کے ذریعے سعودی عرب کو یمن کے حوثیوں کے خلاف مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی تھی۔ اس پیشکش کا ایک مقصد سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا بھی تھا۔

تاہم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس اقدام کی مخالفت کی، کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ اس پر سعودی عوام کی جانب سے ردعمل سامنے آ سکتا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے عزم کے تحت امریکا کو ایران کے جوہری پروگرام سے منسلک زیرِ زمین مقام ’پک ایکس ماؤنٹین‘ کو نشانہ بنانا پڑ سکتا ہے۔

جمعرات کی رات ایک انٹرویو کے دوران صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ ایران کے خلاف جاری جنگ میں ایٹمی ہتھیار استعمال نہیں کریں گے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ ایران کبھی ایٹمی ہتھیار حاصل نہ کر سکے، کیونکہ اگر ایران کے پاس یہ ہتھیار آ گئے تو وہ انہیں لازمی استعمال کرے گا۔

ایران کی زیرِ زمین جوہری تنصیبات کا ذکر کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی جوہری صلاحیت لاکھوں ٹن وزنی پہاڑ کے نیچے دفن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب امریکا ’پک ایکس ماؤنٹین‘ کا جائزہ لے رہا ہے اور ممکن ہے کہ اسے وہاں کارروائی کرنا پڑے۔ ان کے مطابق، امریکا اس مقام پر حملہ کرکے اسے تیزی سے تباہ کر دے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.