ایکس پر اپنی اہلیہ اور صاحبزادی کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے لکھا کہ یہ صرف شاہد آفریدی کا نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم کا اعزاز ہے، عوام کی محبت، دعاؤں اور حمایت نے ہی انہیں اس مقام تک پہنچایا۔
پنجاب میں مقامی آرٹیفیشل انٹیلی جنس پلیٹ فارم قائم کرنے کا فیصلہ
شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ یہ ایوارڈ اُن شہداء کے نام بھی ہے جنہوں نے وطن کیلئے اپنی جانوں کی قربانی دی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاکستان کو ہمیشہ سلامت رکھے۔
واضح رہے کہ آج ایوان صدر میں منعقدہ تقریب کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری نے شاہد آفریدی کو کھیل کے شعبے میں نمایاں خدمات پر ہلال امتیاز سے نوازا۔