Gas Leakage Web ad 1

گلگت بلتستان انتخابات 2026 کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

0

فہرست کے مطابق مجموعی طور پر 403 امیدوار انتخابی میدان میں اتر آئے ہیں، جن میں 272 آزاد امیدوار جبکہ 131 سیاسی جماعتوں کے امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

انتخابات میں مجموعی طور پر 8 خواتین امیدوار بھی شامل ہیں، جن میں سے 5 آزاد حیثیت سے حصہ لے رہی ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی، استحکام پاکستان پارٹی اور پی این پی کی ایک ایک خاتون امیدوار بھی انتخابی میدان میں موجود ہے۔

ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے: جے ڈی وینس

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے 23 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 22 امیدوار میدان میں ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام کے 9، اسلامی تحریک پاکستان کے 10 اور جماعت اسلامی کے 6 امیدوار بھی انتخابات میں شریک ہیں۔

اسی طرح مجلس وحدت المسلمین کے 7 امیدوار جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے 15 امیدوار انتخابی میدان میں موجود ہیں۔ پاکستان نظریاتی پارٹی کے 10 امیدوار بھی الیکشن لڑ رہے ہیں جبکہ ایم کیو ایم کے 6 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ عوامی ورکرز پارٹی کے 4 امیدوار بھی میدان میں ہیں۔

علاوہ ازیں عوامی نیشنل پارٹی، عوامی پاکستان، مرکزی مسلم لیگ، تحریک تحفظ پاکستان پارٹی، سنی اتحاد کونسل اور تحریک لبیک پاکستان کا ایک ایک امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ کے 11 امیدوار جبکہ مسلم لیگ (ق) کا ایک امیدوار بھی انتخابی میدان میں موجود ہے، جبکہ پیپلز پارٹی ٹاور گروپ کا ایک امیدوار بھی انتخابات میں حصہ لے رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.