پی ایس ایل کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں بابراعظم کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
ٹیم میں چیمپئن پشاور زلمی اور رنرز اپ حیدرآباد کے تین، تین کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔ فخر زمان، کوشال مینڈس اور شان مسعود بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔
ایرانی جارحیت ناقابل قبول ہے، جواب دینے کا حق رکھتے ہیں؛ متحدہ عرب امارات
اس کے علاوہ عثمان خان، شاداب خان اور شاہین آفریدی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ حسان خان، حنین شاہ، سفیان مقیم اور رچرڈ گلیسن کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ حسن نواز کو بارہویں کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں رکھا گیا ہے۔
ایمرجنگ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں سمیر منہاس، شامل حسین، معاذ صداقت اور سعد بیگ کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فرحان یوسف، سعد مسعود، حنین شاہ اور علی رضا بھی اس ٹیم کا حصہ ہیں۔
محمد اسماعیل، عبید شاہ اور مومن قمر کو بھی ایمرجنگ ٹیم میں جگہ ملی ہے جبکہ محمد فاروق کو بارہویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔