اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کی جانب سے دریائے چناب میں پانی کی آمد میں نمایاں کمی پر بھارت سے وضاحت طلب کر لی ہے۔
ذرائع وزارت آبی وسائل کے مطابق مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی کمی سندھ طاس معاہدے کی شقوں سے مطابقت نہیں رکھتی۔
ایرانی جارحیت ناقابل قبول ہے، جواب دینے کا حق رکھتے ہیں؛ متحدہ عرب امارات
وزارت آبی وسائل کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی انڈس واٹر کمشنر نے اس معاملے پر اپنے بھارتی ہم منصب سے تفصیلات طلب کر لی ہیں۔