Gas Leakage Web ad 1

پی ایس ایل 11 فائنل: لاہور ٹریفک پولیس نے پارکنگ اور ٹریفک پلان جاری کر دیا

0

لاہور ٹریفک پولیس نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے فائنل کے موقع پر شائقینِ کرکٹ کی سہولت کے لیے جامع ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق شائقین کے لیے 5 پارکنگ اسٹینڈز قائم کیے گئے ہیں جبکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے 500 سے زائد وارڈنز، 90 انسپکٹرز اور 8 ڈی ایس پیز تعینات ہوں گے۔

پارکنگ پلان کے مطابق شائقین اپنی گاڑیاں گورنمنٹ کالج فار بوائز، سی بی ڈی پارکنگ، سن فورٹ ہوٹل اور لبرٹی پارکنگ میں کھڑی کر سکیں گے۔

فیروز پور روڈ سے آنے والے کلمہ چوک کے راستے گورنمنٹ کالج گلبرگ، ڈیفنس اور کینٹ سے آنے والے مین بلیوارڈ کے راستے لبرٹی، جبکہ مغل پورہ اور گڑھی شاہو سے آنے والے شائقین سن فورٹ ہوٹل یا لبرٹی میں پارکنگ کریں گے۔

سی ٹی او لاہور نے واضح کیا ہے کہ فائنل کے دوران مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ اور فیروز پور روڈ سمیت کسی بھی شاہراہ کو مستقل طور پر بند نہیں کیا جائے گا اور ٹریفک معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔

شہریوں کو رہنمائی فراہم کرنے کے لیے 11 فوک لفٹرز بھی تعینات کیے گئے ہیں جبکہ راستہ ایپ اور راستہ ایف ایم 88.6 کے ذریعے لمحہ بہ لمحہ آگاہی فراہم کی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.