Gas Leakage Web ad 1

پی ایس ایل الیون: راؤنڈ میچز کا اختتام، پلے آف مرحلے کیلئے 4 ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا

0

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن میں راؤنڈ میچز کے اختتام کے بعد ٹاپ چار ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

پشاور زلمی نے 17 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ 13 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ ملتان سلطانز 12 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی، جبکہ حیدرآباد کنگز مین نے لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے مقابلے میں بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر 10 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن اپنے نام کی۔

پاکستان کا دورہ انتہائی مفید رہا، حکام کے ساتھ مثبت مشاورت ہوئی: ایرانی وزیر خارجہ

ایونٹ کے پلے آف مرحلے کا آغاز منگل 28 اپریل سے ہوگا، جہاں کراچی میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کوالیفائر کھیلا جائے گا۔ 29 اپریل کو پہلے ایلی مینیٹر میں حیدرآباد کنگز مین اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں لاہور میں آمنے سامنے ہوں گی، جبکہ دوسرا ایلی مینیٹر یکم مئی کو بھی لاہور میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 3 مئی کو منعقد ہوگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.